ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت تملناڈو کوپانی ہر گز فراہم نہ کرے: ایشورپا

حکومت تملناڈو کوپانی ہر گز فراہم نہ کرے: ایشورپا

Tue, 20 Sep 2016 12:14:47    S.O. News Service

بنگلورو20؍ستمبر(ایس او نیوز) ریاستی کونسل کے اپوزیشن لیڈر کے ایس ایشورپانے کاویری نگرانی کمیٹی کی طرف سے دوبارہ تملناڈو کو پانی فراہم کرنے کے فیصلے کو کرناٹک کے ساتھ زیادتی قرار دیتے ہوئے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی حال میں تملناڈو کو پانی فراہم نہ کرے۔آج کمیٹی کے فیصلے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سدرامیا اس سلسلے میں اگر کھل کر فیصلہ لیتے ہیں تو ریاست کی تمام سیاسی جماعتیں ان کے ساتھ رہیں گی۔اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کاویری مسئلے پر ریاستی حکومت خاص طور پر وزیر اعلیٰ کو سخت فیصلہ لینا چاہئے۔بارہا کرناٹک کے مفادات کو نظر انداز کرتے ہوئے عدالت اور اب نگرانی کمیٹی کی طرف سے جو فیصلہ دیاگیا ہے وہ قطعاً قابل قبول نہیں۔ وزیراعلیٰ سدرامیا مسترد کریں اور جیل جانے کی ضرورت پڑے تو ریاست کے سبھی قائدین ان کے ساتھ ہیں۔ ڈی وائی ایس پی گنپتی کی خود کشی کے معاملے میں سابق وزیر کے جے جارج کو سی آئی ڈی کی طرف سے کلین چٹ دئے جانے پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت قاتلوں کی پشت پناہی پر اتر آئی ہے۔کسی بھی حال میں دوبارہ جارج کو وزارت میں نہ لیا جائے۔


Share: